slotcosino Publish time 2025-10-10 16:20:32

حکومت کا چینی کی مزید درآمد روکنے کا فیصلہ، سرکاری حکام

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-02/1515751_3897656_Shugar_updates.jpgفائل فوٹو

حکومت نے چینی کی مزید درآمد روکنے کا فیصلہ کرلیا، وزارت قومی غذائی تحفظ میں شوگر اسٹاکس کا جائزہ لیا گیا۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ چینی اسٹاک کا جائزہ لینے کے دوران مزید درآمدات روکنے کا فیصلہ کیا گیا، ٹی سی پی کے ذریعے مزید چینی درآمد نہیں کی جائے گی۔

ملک میں شوگر کے وافر ذخائر دستیاب ہیں، مزید درآمد کی ضرورت نہیں، چینی کی درآمد 3 لاکھ میٹرک ٹن کے موجودہ معاہدوں تک محدود رہے گی۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ تین لاکھ میٹرک ٹن چینی کے آرڈرز پہلے ہی دیے جاچکے ہیں،ٹی سی پی کو مزید چینی درآمد نہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

حکومت نے اس سے پہلے5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: حکومت کا چینی کی مزید درآمد روکنے کا فیصلہ، سرکاری حکام