مسافر طیارہ ریسٹورنٹ بن گیا، خاتون کی دوران پرواز پاستا بنانے کی ویڈیو وائرل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-11/1509048_220451_3_updates.jpgتصاویر:سوشل میڈیا
پرواز کے دوران امریکی خاتون مسافر نے جہاز کو اٹالین ریسٹورنٹ بنا ڈالا، کھانا پسند نہ آنے پر تازہ پاستا بنا لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
جہاز کا کھانا اکثر مسافروں کے لیے مایوس کن ثابت ہوتا ہے، مگر امریکا کی ایک خاتون مسافر نے 30 ہزار فٹ کی بلندی پر اپنی سیٹ پر ہی تازہ پاستا تیار کر ڈالا۔
کیٹی بروکس نامی یہ خاتون فوڈ انفلوئنسر نے ایک وائرل اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں اعلان کیا کہ اگر آپ جہاز کا کھانا پسند نہیں کرتے تو اپنا کھانا خود بنا لیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-07/1507814_110435_updates.jpg
کینیڈا کے ریسٹورنٹ نے 81 فٹ لمبا کباب رول بنادیا
اگلے سال ریستوران ایک نیا چیلنج کرے گا اور اس بار ہدف 200 فٹ لمبا کباب رول بنانے کا ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیٹی آٹے اور انڈے میں پانی ملا کر ایک برتن میں ڈال کر گوندھتی ہیں، پھر آٹے کو رول کر کے باریک ٹکڑوں میں کاٹتی اور خوبصورت انداز میں گنوکی (gnocchi) تیار کرتی ہیں۔
اس کے لیے وہ لکڑی کا خصوصی آلہ بھی ساتھ لے کر آئی تھیں تاکہ پاستا پر روایتی ڈیزائن بنایا جا سکے۔
یہ ویڈیو لاکھوں افراد نے دیکھی اور سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی، کچھ صارفین نے اس تخلیقی انداز کو سراہا تو کئی لوگوں نے اسے غیر ضروری حد سے زیادہ ڈرامہ قرار دیا۔
Pages:
[1]