slotcosino Publish time 2025-10-10 16:20:57

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ایک لاکھ 67 کی حد بھی بحال نہ رہ سکی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517188_8009377_stooocckkk_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

دوران ٹریڈنگ بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 1578 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 173 پر آکر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 68 ہزار 518 کی بلندی پر پہنچا جبکہ ایک لاکھ 65 ہزار 997 تک کی نچلی سطح تک بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 752 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-06/1516822_124321_updates.jpg
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 326 کی بلندی پر پہنچا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب سی ای او پاکستان اسٹاک ایکسچینج فرخ سبزواری نے کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ طالب علموں کی بڑی تعداد دیکھ کر خوشی ہورہی ہے، اسٹاک ایکسچینج میں 5 ہزار روپے سے سکوک میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے عالمی دن پر بیٹل آف بلز مقابلہ جتنے والوں کو انعامات دیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ پی ایس ایکس کی بات گھروں میں ہو، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پانچ سالوں میں خطے کے تمام ملکوں سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، ایک لاکھ 67 کی حد بھی بحال نہ رہ سکی