slotcosino Publish time Yesterday 23:15

اسرائیلی فوج نے غزہ سے انخلا کا پہلا عمل مکمل کرلیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518265_2195102_isrl_updates.jpgفوٹو: اسرائیلی میڈیا

غزہ سے انخلا کا عمل مکمل کرتے ہوئے اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے رہائشی اسرائیلی فوجی کنٹرول میں آنے والے علاقوں میں داخل ہونے سے گریز کریں۔

امریکی ایلچی وٹکوف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے انخلا کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا، یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 72 گھنٹے کا وقت شروع ہو گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-09/1517953_104631_updates.jpg
غزہ میں موجود اسرائیلی فوجیوں نے اپنا ساز و سامان باندھنا شروع کردیا

اسرائیلی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غزہ کے ایک فوجی کیمپ میں موجود اسرائیلی فوجی اپنا سازو سامان سمیٹ رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اسرائیلی فوج کے ترجمان ایفی ڈیفرین نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے رہائشی اسرائیلی فوجی کنٹرول میں آنے والے علاقوں میں داخل ہونے سے گریز کریں۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے پر قائم رہیں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں، حماس آج سے دو سال پہلے والی حماس نہیں رہی ہے۔
Pages: [1]
View full version: اسرائیلی فوج نے غزہ سے انخلا کا پہلا عمل مکمل کرلیا