کینسر کے مریضوں کیلئے امید افزاء تحقیق
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518288_4765577_CanserCell_updates.jpgسائنسدانوں نے کینسر کے علاج کےلیے وائبریو کالرا نامی بیکٹیریا میں ایک ہیپ اے نامی پروٹین دریافت کیا ہے۔
تحقیق کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہیپ اے نامی پروٹین کینسر کے خلیات کو خودکشی پر مجبور کردیتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-10/1518283_102800_updates.jpg
خواتین میں ڈپریشن کا خطرہ مردو ں سے زیادہ، نئی تحقیق
جینیاتی عوامل کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ خواتین میں ڈپریشن کا خطرہ مردوں کے مقابلے میں دو گنا ہوتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
تحقیق کے مطابق یہ پروٹین پار 1 اور پار 2 ریسیپٹرز کو نشانہ بناتی ہے، جو عام طور پر کینسر کی بڑھوتری اور سوزش میں کردار ادا کرتے ہیں، ان کی کاٹ سے خلیات کی خودکشی کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔
اس نئی دریافت نے ٹارگٹ کینسر تھراپی کی بنیاد رکھی ہے، جو کم سائیڈ ایفیکٹ کے ساتھ موثر علاج فراہم کرتی ہے، تجربات میں چھاتی، بڑی آنت اور لبلبے کے کینسر میں اس کا واضح اثر دیکھا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-04/1516328_112322_updates.jpg
اے آئی کے دور میں بھی 200 سالہ پرانا آلہ اہمیت کا حامل کیوں؟
ڈاکٹروں میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے دور میں 200 سال پرانے اسٹیتھواسکوپ کی اہمیت کیوں برقرار ہے؟ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
تحقیق کے مطابق ان امراض میں صرف وہی خلیات مرے جن میں ہیپ اے موجود تھی، جس کا مطلب ہے پروٹین کا اثر سلیکٹو ہے، یہ دریافت مستقبل میں کم اثرات والے کینسر کے علاج کا راستہ کھول سکتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق تحقیق تاحال لیبارٹری سطح پر ہے مگر اس کے نتائج انتہائی امید افزا ہیں، یعنی کینسر قابل علاج ہے اگر اس کی بروقت تشخیص ہوجائے۔
محققین نے زور دیا ہے کہ بعض اوقات بیماریوں کا علاج انہیں جراثیم میں چھپا ہوتا ہے جنہیں ہم نقصان دہ سمجھتے ہیں، اپنے جسم کے سگنلز پر دھیاں دیں تاکہ بروقت تشخیص ممکن ہوسکے۔
Pages:
[1]