slotcosino Publish time 2025-10-23 20:42:22

آسٹریلیا: لگژری ہوٹل کے سوئمنگ پول میں مگرمچھ آگیا، ویڈیو وائرل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-23/1522163_5483125_7_updates.jpg
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

آسٹریلیا کے ایک لگژری ہوٹل کے سوئمنگ پول میں مگر مچھ گھس آیا۔

سوشل میڈیا پر آسٹریلیا کے شہر پورٹ ڈگلس کے شیرٹن گرینڈ میراج ریزارٹ سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں ایک چھوٹے مگرمچھ کو ہوٹل کے سوئمنگ پول میں آرام کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ ویڈیو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لیزا کیلر نامی صارف نے شیئر کی ہے اور ویڈیو میں صارف کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ میں کسی کو ڈرانا نہیں چاہتی لیکن شیرٹن پول میں ایک مگرمچھ موجود ہے۔

اس ویڈیو میں سوئمنگ پول کے کناروں کے آس پاس لاؤنجز میں کچھ سیاح بھی نظر آ رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-21/1521551_030700_updates.jpg
ٹینس بال پر چھوٹے چھوٹے بال کیوں ہوتے ہیں؟

ٹینس بال سے کرکٹ تو بچپن میں یقیناََ سب نے ہی کھیلی ہوگی لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا کہ اس پر چھوٹے چھوٹے بال کیوں ہوتے ہیں؟https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس حوالے سے ہوٹل کے منیجر جوزف امیریو نے بتایا کہ مگرمچھ کو ہفتے کی صبح دیکھا گیا تھا اور پول کی اس وقت تک نگرانی کی گئی جب تک کہ کوئینز لینڈ کے محکمۂ جنگلی حیات کے افسران نے مگرمچھ کو سوئمنگ پول سے نکال نہیں دیا۔

واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق شمالی آسٹریلیا میں 1 لاکھ سے زائد کھارے اور میٹھے پانی کے مگرمچھ پائے جاتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: آسٹریلیا: لگژری ہوٹل کے سوئمنگ پول میں مگرمچھ آگیا، ویڈیو وائرل