ایٹمی تجربات کے حوالے سے امریکی الزامات مسترد کرتے ہیں: چین
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-04/1525490_6787271_Chinese-Foreign-Ministry-spokeswoman-Mao-Ning_updates.jpgچینی دفترخارجہ ترجمان ماؤ ننگ—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیاچینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ایٹمی تجربات کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی دفترِخارجہ ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چین کی جانب سے جوہری تجربات پر عرصہ دراز سے جاری غیر رسمی تعطل کو ختم نہیں کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-04/1507080_015449_updates.jpg
چین نے سازش کرنے کا امریکی الزام مسترد کر دیا
چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ’چین پر امریکا کی جانب سے لگایا جانے والا سازش کا الزام مسترد کرتے ہیں‘۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
چینی دفتر خارجہ ترجمان نے امریکی صدر ٹرمپ کے الزامات کے حوالے سے کہا کہ چین اب بھی ایٹمی تجربات نہ کرنے کے وعدے کی پاسداری کر رہا ہے۔
ترجمان ماؤ ننگ نے مزید کہا کہ ’چین بطور ایک ذمہ دار نیوکلیئر ریاست پر امن مقاصد کے لیے چینی ایٹمی پروگرام پر کاربند ہے اور ہماریجوہری حکمت عملی میں استعمال میں پہل کی کوئی پالیسینہیں ہے اور ہم جوہری تجربات کی پابندی پر عمل پیرا بھی ہیں۔
چینی ترجمان نے مزید کہا کہ امید ہے کہ امریکہ عالمی جوہری تخفیف اسلحہ اور اس کے عدم پھیلاؤ کے میکنیزم، عالمی اسٹریٹجک توازن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے مزید اقدامات کرے گا۔
Pages:
[1]