slotcosino Publish time 2025-11-4 17:23:55

ماہرہ خان کو شاہ رخ خان کی سالگرہ پر نیک خواہشات دینے پر تنقید کا سامنا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-04/1525565_3534981_Untitled-1_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی سالگرہ پر نیک خواہشات بھیجنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

ماہرہ خان پاکستان کی سب سے بڑی اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور وی جے کیا اور بعدازاں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا، وہ ان چند فنکاروں میں سے ہیں جنہوں نے ٹی وی اور فلم دونوں میدانوں میں بھرپور کامیابی حاصل کی، ماہرہ نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی کام کیا اور بالی ووڈ فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے مدمقابل کردار ادا کیا۔

اگرچہ فلم کی ریلیز کے وقت پاک بھارت تعلقات کشیدہ تھے اور ماہرہ کو بھارت میں فلم کی تشہیر کا موقع نہ مل سکا، تاہم اداکارہ ہمیشہ سے شاہ رخ خان کی مداح رہی ہیں اور کئی مواقع پر ان کے فن کی تعریف کر چکی ہیں۔

شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ماہرہ خان نے ایک بار پھر انسٹاگرام پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اداکارہ نے لکھا کہ میں شاہ رخ خان کی نمبر ون فین ہوں اور ہمیشہ اپنے پسندیدہ شخص کے لیے یہی کہوں گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-04/1525565_7305371_Untitled-2_updates.jpg

تاہم ان کا یہ پیغام سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہ آیا، حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ حالات اور فنکاروں کے قومی مؤقف کے باعث ماہرہ خان کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-05-29/1475842_112424_updates.jpg
شاہ رخ خان سے متعلق سوال پر ماہرہ خان کا عقلمندانہ جواب صارفین کو بھا گیا

عید الاضحٰی پر فلم ’لو گرو‘ کے ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان سے متعلق سوال کا ذہانت سے جواب دے کر سب کے دل جیت لیے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کے اس پیغام نے ایک بار پھر پاک بھارت تعلقات کے تناظر میں فنکاروں کی آزادیِ اظہار پر بحث چھیڑ دی ہے۔

کئی صارفین نے ان کے جذبے کو کرنج (cringe) قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کو شاہ رخ خان نے جواب دیا؟ جبکہ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا ہمارے اسٹارز کو کب شرم آئے گی؟

دوسری جانب ماہرہ خان کے مداحوں نے ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ محبت اور احترام کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور شاہ رخ خان کی سالگرہ پر نیک خواہشات دینا کسی جرم کے مترادف نہیں۔
Pages: [1]
View full version: ماہرہ خان کو شاہ رخ خان کی سالگرہ پر نیک خواہشات دینے پر تنقید کا سامنا