slotcosino Publish time 2025-11-5 01:12:15

امیتابھ نے دو اپارٹمنٹس فروخت کرکے کتنا منافع کمایا؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-04/1525642_1040222_Amitabh-Bachchan-Rajinikant_updates.jpgفائل فوٹو۔

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے ممبئی میں موجود اپنے دو لگژری اپارٹمنٹس 12 کروڑ روپے میں فروخت کرکے 47 فیصد منافع حاصل کرلیا۔

بھارتی رئیل اسٹیٹ ڈیٹاتجزیہ کرنے والے ادارے سی آر میٹرکس، جسے اس جائیداد کی رجسٹریشن دستاویزات تک رسائی حاصل تھی، کے مطابق امیتابھ بچن کے یہ دونوں اپارٹمنٹس عمارت کی 47ویں منزل پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

[*] 82 سالہ امیتابھ بچن 75 فیصد ناکارہ جگر کے باوجود موت کو کیسے شکست دے رہے ہیں؟
[*] امیتابھ بچن کی پہلی محبت ریکھا یا جیا نہیں تو پھر کون؟ بھارتی مصنف کا نیا انکشاف




سی آر میٹرکس نے مزید بتایا کہ ان میں سے ہر ایک اپارٹمنٹ کا رقبہ 1820 اسکوائر فٹ ہے۔

امیتابھ بچن نے 2012 میں یہ دونوں اپارٹمنٹس8.12 کروڑ روپے میں خریدے تھے جو اب انھوں نے 12 کروڑ روپے میں فروخت کیے ہیں اس طرح انھوں نے پچھلے 13 سالوں میں تقریباً 47 فیصد منافع حاصل کیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: امیتابھ نے دو اپارٹمنٹس فروخت کرکے کتنا منافع کمایا؟