نیو یارک کا مسلمان میئر منتخب ہونے پر اسرائیل تلملا اٹھا، ظہران کو حماس کا حامی قرار دے دیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-05/1525957_8466743_zohra_updates.jpgظہران ممدانی : فوٹو اے ایف پینیو یارک کا مسلمان میئر منتخب ہونے پر اسرائیل تلملا اٹھا، نو منتخب میئر ظہران ممدانی کو حماس کا حامی قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں اسرائیل کے وزیر برائے تارکین وطن نے کہا کہ وہ شہر جو کبھی عالمی آزادی کی علامت تھا، اب اس کی چابیاں ایک حماس کے حامی شخص کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-05/1525850_095816_updates.jpg
امریکا، ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر منتخب
ایشیائی نژاد ظہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اسرائیلی وزیر نے الزام لگایا کہ ممدانی کے خیالات جہادی انتہا پسندوں سے زیادہ مختلف نہیں، جنہوں نے نائن الیون میں تین ہزار شہریوں کو ہلاک کیا۔
ایک اور اسرائیلی سیاستدان نے ظہران ممدانی کے میئر منتخب ہونے پر کہا کہ ٹوئن ٹاور حملے کو 3 دہائیاں بھی نہیں گزریں کہ نیو یارک نے ایکنسل پرست، عوام کو بھڑکانے والے اور اسلام پسند شخص کو میئر منتخب کر لیا ہے۔
Pages:
[1]