بھارت کے فیصلے سے نیپال اور پاکستان دونوں ممالک کو مایوسی ہوئی: پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-06/1526173_3128612_pbc_updates.jpgفائل فوٹوبھارتی حکومت نے ویمنز بلائنڈ ورلڈ کپ کے لیے نیپال کی ویمن بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ مسعود جان کو ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا۔
بلائنڈ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 11 نومبر سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا۔
پاکستان کے سابق بین الاقوامی کھلاڑی اور پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ مسعود جان نیپال کی ٹیم کی کوچنگ کے لیے تیار تھے لیکن ویزے سے انکار کے بعد اب وہ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکتے۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے مطابق اس فیصلے سے نیپال اور پاکستان دونوں ممالک کو مایوسی ہوئی ہے۔
کونسل نے اسے بدقسمتی قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ سیاست کھیلوں کے ایونٹس کو متاثر کرتی رہتی ہے۔
Pages:
[1]