slotcosino Publish time 2025-11-8 22:09:24

تھانوں میں تشدد، بدسلوکی اور قتل کی کھلی چھوٹ قابل مذمت ہے، شاندانہ گلزار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-08/1526772_5397020_Shandanagulzar_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ تھانوں میں تشدد، بدسلوکی اور قتل کی کھلی چھوٹ قابل مذمت ہے۔

پشاور سے جاری بیان میں شاندانہ گلزار نے کہا کہ میرےحلقےکےبڈھ بیر پولیس اسٹیشن میں ایک نوجوان کوقتل کردیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-15/1490846_091708_updates.jpg
پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کی بڈھ بیر تھانے کے ایس ایچ او پر الزامات کی بوچھاڑ

پشاور میں پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے بڈھ بیر تھانے کے ایس ایچ او پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڈھ بیر میں پولیس نے ایف سی آر جیسا قانون نافذ کر رکھا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ یہی وہ تھانا ہے، جس کے خلاف میں نے احتجاج کیا تھا، میں نے آئی جی کو درجنوں بار ان بھیانک پولیس افسران کےخلاف آگاہ کیا۔

شاندانہ گلزار نے مزید کہا کہ اسی گھناؤنے تشدد کی وجہ سے میں نے اپنی آواز اٹھائی، تھانوں میں تشدد، بدسلوکی اور قتل کی کھلی چھوٹ قابلِ مذمت ہے۔
Pages: [1]
View full version: تھانوں میں تشدد، بدسلوکی اور قتل کی کھلی چھوٹ قابل مذمت ہے، شاندانہ گلزار