برازیلی خاتون باڈی بلڈر و انفلوئنسر گھر کی چھت سے گر کر ہلاک
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-14/1528509_2413352_dian_updates.jpgفوٹوز انسٹاگرامبرازیل کی معروف نیوٹریشنسٹ اور باڈی بلڈر انفلوئنسر ڈیانا اریاس عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جمعرات کو ریاست ریو ڈی جنیرو کے شمالی حصے کیمپس میں پیش آیا۔ 39 سالہ ڈیانا اریاس کی لاش ان کے رہائشی کمپلیکس کے حصے میں ملی۔
مقامی میڈیا کے مطابق انہیں اپارٹمنٹ سے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے جسم پر متعدد کٹ لگے ہوئے پائے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-14/1528482_060315_updates.jpg
امریکا: دوستوں کا مذاق میں کیا میسیج حقیقت بن گیا، چند گھنٹوں بعد خاتون مردہ پائی گئی
رات کے وقت مارٹھا کے دوست اور بوائے فرینڈ نکولس ڈی روبیو پریشان ہوگئے کیونکہ وہ فون نہیں اٹھا رہی تھیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیانا اسپتال سے طبی اجازت کے بغیر چلی گئیں، اور کچھ ہی گھنٹوں بعد ان کی موت کی اطلاع موصول ہوئی۔
ڈیانا اریاس انسٹاگرام پر دو لاکھ سے زائد فالوورز رکھتی تھیں اور فٹنس و باڈی بلڈنگ کے حوالے سے مشہور تھیں۔
حکام نے ان کی موت کے حالات کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کیں، اور پولیس تحقیقات جاری ہے کہ یہ حادثہ تھا یا خودکشی۔
Pages:
[1]