slotcosino Publish time 2025-11-18 03:09:02

اکشے کمار کن اصولوں پر زندگی گزار رہے ہیں؟ تبو نے بتادیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-17/1529312_8308870_TabuAkshy_updates.jpg

بالی ووڈ اداکار تبو نے ساتھی اداکار اکشے کمار کے 2 بڑے اصول بتادیے، جن پر وہ گزشتہ 25 سال سے کار بند ہیں۔

54 سالہ تبو 58 سالہ اکشے کمار کے ساتھ 1996ء میں فلم ’’تو چور میں سپاہی‘‘ کے بعد پہلی بار فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘ میں ایک ساتھ کام کر رہی ہیں۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ گزشتہ 25 برس سے اکشے کمار سخت نظم و ضبط پر مبنی روٹین پر قائم ہیں، یہی وجہ ہے وہ آج بھی پہلے جیسے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-14/1528485_070014_updates.jpg
ابو ملک نے اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ پر الزام لگادیا

معروف موسیقار ابو ملک نے بالی ووڈ کے مشہور جوڑی اداکار اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ الزام لگایا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

تبو نے مزید کہا کہ اکشے کمار گزشتہ 25 سال سے صبح 4 بجے اٹھتے ہیں، کام جلدی ختم کرتے اور خود کو پارٹیوں سے دور رکھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اکشے کمار سیٹ پر سب سے پہلے پہنچتے ہیں، اُن کی شخصیت کا بنیادی پہلو آج بھی نہیں بدلا ہے، وہ انڈسٹری کے سب سے متحرک فنکار ہیں۔

اکشے کمار اور تبو کی ایک 2000ء کی ہیرا پھیری بھی ہے، لیکن اس میں وہ اکشے کمار کے بجائے سنیل شیٹی کی محبت کا کردار نبھا رہی تھیں۔

اکشے کمار بھی ایک انٹرویو میں یہ بتاچکے ہیں کہ وہ 8 گھنٹے کی شفٹ، 8 گھنٹے کی نیند اور سخت شیڈول پر مبنی زندگی پر یقین رکھتے ہیں جبکہ 24 گھنٹے میں 2 گھنٹے ذہنی سکون کےلیے مختص کیے ہوئے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: اکشے کمار کن اصولوں پر زندگی گزار رہے ہیں؟ تبو نے بتادیا