slotcosino Publish time 2025-11-19 09:03:03

امریکی مداخلت قبول نہیں کریں گے، میکسیکو

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-19/1529697_594253_Mexicos-president-Claudia-Sheinbaum_updates.jpgمیکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے کہا ہے کہ امریکی مداخلت قبول نہیں کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کلاڈیا شین بام نے امریکی صدر کے میکسیکو فوج بھیجنے سے متعلق بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’میکسیکو امریکی فوجی مداخلت قبول نہیں کرے گا‘۔

کلاڈیا شین بام نے کہا ہے کہ امریکا یہ چاہتا ہے کہ ہم منشیات مافیا کے خلاف کارروائی کریں، تو واضح کردوں منشیات فروشوں کے خلاف جو کرنا ہوگا وہ ہم خود کریں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-11-27/1415169_093703_updates.jpg
ڈونلڈ ٹرمپ کو میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام کی جوابی دھمکی

میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے میکسیکو سے درآمدی اشیاء پر 25 فیصد ٹیرف کے اعلان پر ردِعمل ظاہر کر دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا وہ پہلے بھی کئی بار واضح کرچکی ہیں کہ امریکا میکسیکو میں فوجی کارروائی کرے یہ نہیں ہوسکتا۔

میکسیکو کی صدر نے کہا کہ ’ہم اس ڈرگ مافیا کے خلاف انٹیلجنس معلومات کے تبادلہ کرسکتے ہیں اور اس معاملے میں تعاون کے لیے تیار ہیں‘۔

واضح کرتے چلیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکومیں ڈرگ مافیا کے خلاف امریکی فوج استعمال کرنے کا اشارہ دیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: امریکی مداخلت قبول نہیں کریں گے، میکسیکو