slotcosino Publish time 2025-11-19 16:51:22

دیپیکا پڈوکون نے کئی بڑی فلموں کی پیشکش قبول نہ کرنے کی وجہ بتا دی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-19/1529800_3552976_1_updates.jpg— فائل فوٹو

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کئی اچھے معاوضے والی فلموں کی پیشکش قبول نہ کرنے کی اصل وجہ بتادی۔

دیپیکا پڈوکون نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں نے کچھ اچھے معاوضے والی فلموں کی پیشکش اس لیے قبول نہیں کی کیونکہ وہ میری ذاتی اقدار کے مطابق نہیں تھیں۔

بھارتی اداکارہ نے اس بات پر زور دیا کہ میرے فلمی کیریئر میں بھروسہ سب سے زیادہ اہمہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2022-02-06/1046826_112154_updates.jpg
دیپیکا پڈوکون نے اپنی نئی فلم سے زندگی کا اہم سبق سیکھ لیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکاپڈوکون نے اپنی فلم’گہرائیاں‘ سے زندگی کا ایک اہم سبق سیکھ لیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ اگر مجھے کوئی چیز بھروسے کے قابل نہیں لگتی تو اس کا مطلب وہ میری توقعات کے مطابق نہیں ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ صرف اچھے معاوضے کی پیشکش کر دینا کافی ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔

دیپیکا پڈوکون بہت جلد اداکار شاہ رخ خان، ابھیشیک بچن، سوہانا خان اور دیگر کے ساتھ فلم ’کنگ‘میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
Pages: [1]
View full version: دیپیکا پڈوکون نے کئی بڑی فلموں کی پیشکش قبول نہ کرنے کی وجہ بتا دی