slotcosino Publish time 2025-11-19 18:48:02

رات بھر روسی حملوں میں 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے: صدر ولادیمیر زیلنسکی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-19/1529837_8027281_%D8%AD%D9%85%D9%84%D9%88_updates.jpg
فائل فوٹو

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ رات بھر روسی حملوں میں 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ روس کے حملوں سے توانائی اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے، شہریوں پر حملے ظاہر کرتے ہیں کہ روس پرعالمی ممالک کا دباؤ ناکافی ہے۔

ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس نے حملے میں 470 سے زائد ڈرونز اور 48 میزائلوں کا استعمال کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-14/1528484_060042_updates.jpg
روس کا یوکرین کے شہروں کیف اور چورنومورسک پر حملہ، 8 افراد ہلاک

روس کا رات گئے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور چورنومورسک شہر پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یوکرین کے صدر نے اپنے اتحادیوں سے فضائی دفاعی میزائلوں کی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ رات کے وقت ہونے والے حملے میں کم از کم 36 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

روسی حملوں میں رہائشی عمارتوں کے علاوہ ایک اسکول، ایک سپر مارکیٹ اور ایک ایمبولینس سب اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق تین دنوں میں یوکرین کے مشرقی علاقے پر اس طرح کا تیسرا حملہ ہے۔
Pages: [1]
View full version: رات بھر روسی حملوں میں 9 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے: صدر ولادیمیر زیلنسکی