slotcosino Publish time 2025-11-23 01:27:05

جی 20 سربراہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ، فلسطین، سوڈان، یوکرین، کانگو تنازع کے منصفانہ حل کا مطالبہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-22/1530832_6926993_g20southAfrica_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

جنوبی افریقا میں ہونے والے جی 20 کے سربراہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مشترکہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں فلسطین، سوڈان، یوکرین اور کانگو تنازع کے منصفانہ حل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی تنازعات اقوامِ متحدہ کے منشور کے مطابق حل ہونے چاہئیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-08/1526739_101904_updates.jpg
امریکا کا جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا جی 20 سربراہی اجلاس کا بائیکاٹ کرے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں عالمی تنازعات کے منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق جی 20 سربراہ اجلاس میں اہم معدنیات کی سپلائی جغرافیائی سیاسی کشیدگی سے محفوظ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے جی 20 سربراہ اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جی 20 سربراہ اجلاس میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور دیگرعالمی رہنما شریک ہوئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ رواں برس جی 20 اجلاس کی تھیم یکجہتی، مساوات اور پائیداری ہے۔
Pages: [1]
View full version: جی 20 سربراہ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ، فلسطین، سوڈان، یوکرین، کانگو تنازع کے منصفانہ حل کا مطالبہ