پاکستان شاہینز کے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز جیتنے پر قومی ٹیم کے کھلاڑی خوش
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531354_6149627_02_updates.jpgپاکستان شاہینز کے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز جیتنے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ہیڈ کوچ نے خوشی کا اظہار کیا۔
بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، سلمان مرزا، محمد نواز اور عثمان خان نے پاکستان شاہینز کو ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز جیتنے پر مبارک باد دی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، صائم ایوب ، صاحبزادہ فرحان سمیت دیگر قومی کرکٹرز نے بھی پاکستان شاہینز کو مبارک باد دی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531354_3580769_01_updates.jpg
قومی کرکٹرز نے کہا کہ آپ کامیابی کے حقدار تھے، آپ نے جیت کے لیے بہت محنت کی، شاندار رائزنگ اسٹارز، اسی طرح آگے بڑھتے رہو۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا کہ مبارکباد بوائز، آپ پاکستان کرکٹ کو مستقبل ہو، سنسنی خیز مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-11-24/1531231_045959_updates.jpg
ایشیا رائزنگ اسٹار کرکٹ کپ ریکارڈ تیسری بار پاکستان کے نام
کراچی ناقابل شکست پاکستان شاہینز نے سنسنی خیز... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب صوبائی وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نےپاکستان شاہینز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے تیسری مرتبہ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کا ٹائٹل جیت کر قوم کو انمول تحفہ دیا۔
ملک فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا ہے کہ شاہینز کی غیر معمولی مہارت اور حوصلہ قابلِ ستائش ہے۔ فائنل میں بنگلادیش کی ٹیم نے بھی بہترین مقابلہ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو شکست دے کر دوحہ میں ہونیوالا ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔
فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ برابر ہونے کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جس میں پاکستان کامیاب رہا۔
Pages:
[1]