پشاور زلمی نے بھی پی ایس ایل کے 10 سالہ معاہدے کی تجدید کردی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531462_1111885_Pz_updates.jpgپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی نے بھی لیگ کے ساتھ معاہدے کی 10 سال کےلیے تجدید کردی ہے۔
پشاور زلمی کی ملکیت آئندہ 10 سال کےلیے موجودہ مالکان کے پاس رہے گی، فرنچائز نے ای وائی مینا کی ویلیوایشین کے بعد معاہدے کی تجدید کی ہے۔
پشاور زلمی پی ایس ایل کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹیم ہے، جس کی فین انگیجمنٹ اور کارکردگی نے مضبوط کمرشل وراثت بنائی ہے، 10 سالہ معاہدے کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
پی ایس ایل کے11ویں ایڈیشن میں اگلے برس 8 ٹیمیں حصہ لیں گی، اس بار دو نئی ٹیمیں شامل کی جارہی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531442_033553_updates.jpg
لاہور قلندرز نے پی ایس ایل کے ساتھ معاہدے میں 10 سال کی توسیع کردی
ایم او یو سائن کرنے کی تقریب میں کرکٹر حارث روف، شاہین شاہ آفریدی اور سی اِی او لاہور قلندرز عاطف رانا بھی شریک ہوئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ جاوید آفریدی کی قیادت میں پشاور زلمی پاکستان کی مقبول ترین فرنچائز بن گئی ہے، فرنچائز کی قیادت کا وژن ٹیم اور پی ایس ایل کے لیے مضبوط اساس ہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ پشاور زلمی کا معاہدے کی تجدید کرنا پی ایس ایل پر اعتماد کا مظہر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زلمی کی انرجی اور فین کنیکٹ پی ایس ایل کی شناخت ہے، پی ایس ایل کی ترقی میں جاوید آفریدی کا کلیدی کردار رہاہے۔
Pages:
[1]