slotcosino Publish time 2025-12-1 18:45:02

افغانستان میں بے روزگاری، میڈیا پر پابندی، تعلیمی فقدان پر انسانی حقوق کے نمائندوں کی تشویش

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-01/1533508_7242780_08_updates.jpg—فائل فوٹو

افغانستان میں بے روزگاری، میڈیا پر پابندی اور تعلیمی فقدان پر انسانی حقوق کے نمائندوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کے نمائندے کا کہنا ہے کہ افغانستان میں فکری سوچ کے خاتمے میں اہل اساتذہ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، افغانستان میں یونیورسٹیاں بند اور اہم علمی شعبہ جات ختم کیے جا رہے ہیں۔

نمائندے نے کہا کہ سماجی علوم، قانون، میڈیا اسٹڈیز پر پابندی افغان طالبان کے پروگرام کا حصہ ہے۔ افغانستان میں فکری سوچ پر پابندیوں نے ملک کو جبرو استبدار، خوف اور خاموشی کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2021-09-15/985050_091242_updates.jpg
کابل کے شہریوں نے اخراجات پورے کرنے کےلیے گھر کا سامان بیچنا شروع کردیا

افغانستان میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بے روزگاری اور... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کا کہنا تھا کہ طالبان رجیم آزادی اظہار، تخلیقی سوچ کا خاتمہ کر کے خاموش اور دانشوروں سے عاری معاشرہ قائم کر رہی ہے۔

یونیسکو یونیسیف رپورٹس کے مطابق خواتین اساتذہ اور تعلیمی وسائل کی قلت سے افغانستان میں معیار تعلیم کم ہوا، افغان طالبان کی پابندیوں سے خواتین اساتذہ بے روزگار ہو چکی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: افغانستان میں بے روزگاری، میڈیا پر پابندی، تعلیمی فقدان پر انسانی حقوق کے نمائندوں کی تشویش