یاسر حسین کی نادیہ خان کے ساتھ ہونے والے تنازعے پر لب کشائی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-01/1533519_3235656_%D8%A8%D9%86%D9%86%D8%B4%D8%A8_updates.jpg— فائل فوٹو
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار، ہدایتکار، مصنف اور پروڈیوسر یاسر حسین نے ساتھی اداکارہ و میزبان نادیہ خان کے ساتھ ہونے والے تنازعے پر لب کشائی کر دی۔
ان کا کہنا ہے کہ نادیہ جس پروگرام میں ناقد بن کے بٹھی ہیں، اس کی پیشکش مجھے بھی ہوئی تھی لیکن میں نے انکار کردیا کیونکہ ڈرامہ محنت سے بنتا ہے اور اسے نمبر دے کر خراب قرار دینا مجھ سے نہیں ہوسکتا تھا۔
حال ہی میں اداکار نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر کھل کر بات چیت کی اور ساتھ ہی اپنے اور نادیہ خان کے تنازعے پر بھی گفتگو کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-05-20/1472807_100001_updates.jpg
نادیہ خان آج کل ارنب گوسوامی سے 10 نمبر آگے ہیں: یاسر حسین
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اداکار، میزبان و ہدایتکار یاسر حسین کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل پر تنقید کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انٹرویو کے دوران یاسر حسین نے نادیہ خان سے جھگڑے کی وجہ بتائی اور کہا کہ ایک چینل پر میرا ڈرامہ ’پیراڈائس‘ آتا ہے۔ ایک اور چینل پر ڈراموں پر ریویوز دیے جاتے ہیں جس میں نادیہ خان، عتیقہ اوڈھو اور مرینہ خان جج ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام میں نادیہ خان نے میرے ڈرامے کو 2 نمبر دیے تھے، جس پر میں نے نادیہ کو 2.5 نمبر دیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے جنہوں نے کامیاب کیریئر بنایا، باقی دوسرے ان کامیاب لوگوں سے حسد کرتے ہیں اور ایسا یہ تب ہوتا ہے جب غیر ضروری تنقید کی جاتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-07/1488032_101208_updates.jpg
یاسر حسین نے نادیہ خان کی دھمکیوں کو ہوا میں اُڑا دیا
پاکستان کے معروف اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے ساتھی اداکارہ و میزبان نادیہ خان کی دھمکیوں کو ہوا میں اُڑا دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اداکار نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ایسا شان شاہد کی فلم کے ساتھ بھی ہوا، انہوں نے ایک فلم بنائی اس وقت ان کے بلاگرز کے معاملات ٹھیک نہیں تھے، بلاگرز نے ان کی فلم کا ریویو صحیح نہیں دیا وہ فلم نہیں چلی حالانکہ ماضی میں اس سے خراب فلمیں بھی کامیاب رہیں ہیں۔ اب یہ لوگ ڈراموں میں بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یاسر حسین نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی مذکورہ پروگرام میں جج بننے کی پیشکش ہوئی تھی لیکن میں نے اسے ٹھکرا دیا کیونکہ تنقید ڈھکے چھپے الفاظ میں نہیں ہوسکتی تھی اور کھل کر تنقید کرتا تو انڈسٹری دشمن بن جاتی اور مسائل پیدا ہوتے۔
Pages:
[1]