امریکا کو ہمارا اعتماد بحال کرنے کے لیے سفارتکاری کا دوبارہ آغاز کرنا پڑے گا‘ عباس عراقچی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533760_7032622_irani-FM-Abbas-Eraqchi-_updates.jpgایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی—فائل فوٹوایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کو ہمارا اعتماد بحال کرنے کے لیے سفارتکاری کا دوبارہ سے آغاز کرنا ہوگا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے یہ بات جاپانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اسرائیلی اور امریکی حملوں سےقبل ہمارے 2015ء کے ایٹمی معاہدے کے متبادل کے طور پر مزاکرات کے 5 دور ہوچکے تھے۔
ساتھ ہی عباس عراقچی نے ایران کی ایٹمی صلاحیت کے حصول کی پالیسی کے حوالے سے جاپانی وزیرِخارجہ سے کو آگاہ کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-19/1511586_023315_updates.jpg
ایران نے یورپی ممالک کو منصفانہ اور متوازن جوہری تجویز پیش کی ہے: ایرانی وزیر خارجہ
ایران پر اقوامِ متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کے خدشات کے پیشِ نظر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو ایک منصفانہ اور متوازن جوہری تجویز پیش کی گئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
عباس عراقچی نےجاپانی وزیرِ خارجہ موٹیگی ٹوشیمیٹسو کو ان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔
عباس عراقچی نے جاپانی ہم منصب کو بتایا کہ امریکا اور اسکے اتحادیوں نے نہ صرف ایرانی کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا بلکہ وہ ایران کے میزائل پروگرام کو بھی معاہدے میں شامل کرنے پر زور دیتے رہے، جسے ایران پہلے سے مسترد کررہا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی فوجی صلاحیت پر کوئی بات نہیں کی جاسکتی۔
Pages:
[1]