slotcosino Publish time 2025-12-2 18:48:16

فرحان علی آغا کی فٹنس نے مداحوں کو متاثر کر دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533813_1696089_3_updates.jpgکولاج تصاویر: سوشل میڈیا

معروف پاکستانی اداکار فرحان علی آغا ایک بار پھر اپنی بہترین فٹنس کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، ان کی فٹنس نے مداحوں کو متاثر کردیا ہے۔

متعدد مقبول ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والے فرحان نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا، جس کے بعد وہ شوبز انڈسٹری کے نامور اداکاروں کے ساتھ کئی ہٹ ڈراموں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں۔

فرحان علی آغا ناصرف اداکاری میں سنجیدہ ہیں بلکہ وہ ایک باقاعدہ فٹنس فریک بھی ہیں جو صحت مند خوراک اور جسمانی فٹنس کے فروغ کے لیے بھی آواز اٹھاتے ہیں۔

اداکار اکثر اپنی ورزش کے کلپس اور فٹنس جرنی انسٹاگرام پر شیئر کرتے رہتے ہیں، جہاں مداح ان کی مستقل مزاجی اور محنت کو بے حد سراہتے ہیں۔

ایک موقع پر فرحان کا کہنا تھا کہ میں کبھی بھی جم مس نہیں کرتا اور یہی وجہ ہے کہ میری فٹنس ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-02-17/1442547_030702_updates.jpg
فرحان علی آغا کی فٹنس دیکھ کر مداح دنگ

پاکستانی اداکار فرحان علی آغا کی فٹنس دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے، نئی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

حال ہی میں انہوں نے جم کی ایک نئی ویڈیو پوسٹ کی جس پر مداحوں کی جانب سے بھرپور ردِعمل سامنے آیا۔

صارفین نے ان کی باڈی، فٹنس اور ڈسپلن کو سراہتے ہوئے محبت بھرے تبصرے کیے، ایک صارف نے لکھا کہ آپ ہالی ووڈ میں ہیرو کے لیے ضرور ٹرائی کریں، جبکہ ایک اور نے کہا کہ آپ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ عمر صرف ایک نمبر ہے، کسی نے تعریف کرتے ہوئے کہا بھائی آپ کبھی بوڑھے نہیں ہوں گے۔
Pages: [1]
View full version: فرحان علی آغا کی فٹنس نے مداحوں کو متاثر کر دیا