سحر خان کی ’ویڈنگ اناؤنسمینٹ‘ الٹی پڑ گئی، عوام کی شدید تنقید
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533823_2545515_6_updates.jpg-- تصاویر:سوشل میڈیامعروف پاکستانی اداکارہ سحر خان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا، لیکن چند ہی گھنٹوں میں یہ خوشی شدید تنقید میں بدل گئی۔
سحر خان نے اپنے کیریئر کا آغاز 2018 میں کیا تھا، آج وہ 3.2 ملین انسٹاگرام فالوورز کی حامل ایک نمایاں اداکارہ ہیں۔
گزشتہ دنوں سحر خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک مرد کے ساتھ بیٹھی تھیں لیکن اس تصویر میں کسی کی شکل نظر نہیں آئی، جبکہ اسٹوری کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’الحمد اللّٰہ بڑا دن ہے۔‘ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533823_1462543_Untitled-23_updates.jpg
اس کیپشن نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا اور مداحوں سمیت میڈیا پیجز نے فوراً قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ شاید اداکارہ جلد شادی کرنے والی ہیں۔
تاہم آج سحر خان نے ایک وضاحتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا، ’پلیز چِل کریں یہ میری دوست کا بڑا دن تھا میرا نہیں۔‘ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533823_8859759_Untitled-22_updates.jpg
اداکارہ کی اس وضاحت نے مداحوں کے غصے میں مزید اضافہ کردیا، صارفین نے اسے غیر سنجیدہ، توجہ حاصل کرنے کا ہتھکنڈا اور ’سستی شہرت‘ کا طریقہ قرار دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-30/1533190_101854_updates.jpg
کیا سحر خان شادی کر رہی ہیں؟
مختصر وقت پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے والی معروف اداکارہ سحر خان نے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایک صارف نے لکھا کہ ان کو پتہ ہے کہ افواہیں کس طرح پھیلانی ہیں، جبکہ ایک اور نے کہا کہ یہ کوئی مذاق نہیں صرف توجہ حاصل کرنے کا حربہ ہے۔
ایک تبصرہ یہ بھی سامنے آیا کہ پہلے خود ہی سرخیاں بناتے ہیں اور پھر شکایت کرتے ہیں کہ لوگ نجی زندگی میں دخل دیتے ہیں۔ ایک اور صارف نے مشورہ دیا کہ سستی شہرت کے طریقے چھوڑ دیں، اسٹارز کی طرح برتاؤ سیکھیں۔
Pages:
[1]