Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 643|Reply: 0

سحر خان کی ’ویڈنگ اناؤنسمینٹ‘ الٹی پڑ گئی، عوام کی شدید تنقید

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194143
Post time 2025-12-2 19:27:15 | Show all posts |Read mode
  -- تصاویر:سوشل میڈیا

معروف پاکستانی اداکارہ سحر خان نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا، لیکن چند ہی گھنٹوں میں یہ خوشی شدید تنقید میں بدل گئی۔

سحر خان نے اپنے کیریئر کا آغاز 2018 میں کیا تھا، آج وہ 3.2 ملین انسٹاگرام فالوورز کی حامل ایک نمایاں اداکارہ ہیں۔

گزشتہ دنوں سحر خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک مرد کے ساتھ بیٹھی تھیں لیکن اس تصویر میں کسی کی شکل نظر نہیں آئی، جبکہ اسٹوری کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’الحمد اللّٰہ بڑا دن ہے۔‘   

اس کیپشن نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا اور مداحوں سمیت میڈیا پیجز نے فوراً قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ شاید اداکارہ جلد شادی کرنے والی ہیں۔

تاہم آج سحر خان نے ایک وضاحتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا، ’پلیز چِل کریں یہ میری دوست کا بڑا دن تھا میرا نہیں۔‘   

اداکارہ کی اس وضاحت نے مداحوں کے غصے میں مزید اضافہ کردیا، صارفین نے اسے غیر سنجیدہ، توجہ حاصل کرنے کا ہتھکنڈا اور ’سستی شہرت‘ کا طریقہ قرار دیا۔   
کیا سحر خان شادی کر رہی ہیں؟

مختصر وقت پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے والی معروف اداکارہ سحر خان نے مداحوں کو شش و پنج میں مبتلا کر دیا۔   

ایک صارف نے لکھا کہ ان کو پتہ ہے کہ افواہیں کس طرح پھیلانی ہیں، جبکہ ایک اور نے کہا کہ یہ کوئی مذاق نہیں صرف توجہ حاصل کرنے کا حربہ ہے۔

ایک تبصرہ یہ بھی سامنے آیا کہ پہلے خود ہی سرخیاں بناتے ہیں اور پھر شکایت کرتے ہیں کہ لوگ نجی زندگی میں دخل دیتے ہیں۔ ایک اور صارف نے مشورہ دیا کہ سستی شہرت کے طریقے چھوڑ دیں، اسٹارز کی طرح برتاؤ سیکھیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 14:36 GMT+5 , Processed in 0.060400 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list