slotcosino Publish time 2025-12-2 20:45:18

گزشتہ تین ہفتوں میں مزید 12 قیدی حکام کی غلطی سے رہا ہوئے: ڈیوڈ لیمی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533848_2938824_12_updates.jpgفائل فوٹو

برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم اور جسٹس سیکرٹری ڈیوڈ لیمی نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں میں مزید 12 قیدی حکام کی غلطی سے رہا ہو گئے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ غلطی سے رہا کردیے جانے والے افراد میں سے بیشتر کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم دو قیدیوں کو پولیس اب تک گرفتار نہیں کر سکی ہے۔

ڈیوڈ لیمی کا ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈیجیٹل نظام کو مکمل طور پر اپنانے تک کاغذی کارروائی کے سبب غلطیوں کا امکان رہے گا، حادثاتی طور پر رہا ہونے والے قیدیوں کی تعداد میں اضافے کے بعد اب مسئلے پر قابو پایا جارہا ہے اور ان کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-21/1512255_050809_updates.jpg
تسلیم کرنے سے فلسطین فوری ریاست نہیں بنے گی، یہ امن مذاکرات کی کوشش کا حصہ ہے: برطانوی نائب وزیرِ اعظم ڈیوڈ لیمی

برطانیہ کے نائب وزیرِاعظم ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ فوری طور پر ایک آزاد ریاست کا قیام نہیں، بلکہ یہ اقدام امن مذاکرات کو آگے بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ جنسی حملے میں ملوث سیاسی پناہ گزین ہڈش کیباٹو کی غلطی سے رہائی کے بعد حکومت نے اضافی جانچ پڑتال کی یقین دہانی کرائی تھی، غلطی سے رہا قیدیوں کی جو تعداد 24-2023 میں 115 تھی وہ رواں برس 262 تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس اپریل سے اکتوبر تک غلطی سے رہا کئے جانے والے قیدیوں کی تعداد 91 تک جا پہنچی ہے۔
Pages: [1]
View full version: گزشتہ تین ہفتوں میں مزید 12 قیدی حکام کی غلطی سے رہا ہوئے: ڈیوڈ لیمی