انڈونیشیا: سماٹرا میں سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ، ہلاکتوں کی تعداد 708 ہوگئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533893_980418_GAZA-NEW-2_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 708 ہوگئی ہے جبکہ 504 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
جکارتا سے ڈیزاسٹر ایجنسی کے مطابق شدید بارشوں اور تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ نے سیکڑوں گھروں اور سڑکوں کو نقصان پہنچایا ہے، امدادی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں۔
دوسری جانب سری لنکا میں بھی سمندری طوفان دتوا کے زیر اثر شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 410 تک جا پہنچی ہےاسکے علاوہ 336 افراد لاپتہ ہیں۔
Pages:
[1]