شمالی غزہ میں یرغمالی کی لاش کی تلاش کر رہے ہیں، اسلامی جہاد
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534198_6100388_GAZA-NEW-2_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔فلسطینی اسلامی جہاد کے عسکری وِنگ القدس بریگیڈز نے کہا ہے کہ ریڈ کراس کے تعاون سے شمالی غزہ میں ایک یرغمالی کی لاش کی تلاش کر رہے ہیں۔
گزشتہ روز حماس نے ایک اسرائیلی یرغمالی کی لاش کی باقیات ریڈ کراس کے حوالے کی تھیں، تاہم اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ باقیات اسرائیلی یرغمالیوں میں سے کسی کی نہیں تھیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق حماس اور اسلامی جہاد کے حکام نے بتایا کہ بیت لاہیا کے ملبے سے ممکنہ طور پر ایک اسرائیلی یرغمالی کی باقیات ملی ہیں، جن کا نمونہ جانچ کے لیے اسرائیل بھیجا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534192_052545_updates.jpg
جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین کے پرامن حل کیلئے قرارداد منظور
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں دو اہم قراردادیں منظور کی گئیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ فلسطین کے پرامن حل اور شامی علاقے گولان پر قرار دادیں منظور کی گئیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہناہے کہ غزہ کے شہریوں کو مصر جانے کی اجازت دی جائے گی۔
اسرائیلی امدادی امور کے محکمے کوگاٹ (COGAT) کے مطابق رفح کراسنگ آئندہ چند روز میں کھولی جائے گی تاکہ غزہ کے شہری مصر جا سکیں۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ انتظام اسرائیل اور مصر کی سیکیورٹی منظوری کے ساتھ اور یورپی یونین کے مشن کی نگرانی میں کیا جائے گا۔
Pages:
[1]