slotcosino Publish time 2025-12-4 03:18:04

رشمیکا مندانا کا اے آئی سے فحش تصاویر بنانے والوں کو سزا دینے کا مطالبہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534224_1021828_RashmikaMandana_updates.jpg

بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے فحش تصاویر بنانے والوں کو سزا دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 29 سالہ رشمیکا مندانا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں اے آئی سے جعلی اور فحش تصاویر کی سخت مذمت کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-18/1529597_083931_updates.jpg
وجے نے میرے اُس درد کا مداوا کیا، جو کسی اور نے دیا تھا، رشمیکا مندانا

بھارت کی مشہور اداکارہ رشمیکامندانہ نے کہا ہے کہ وجے دیورا کونڈا نے میرے اس درد کا مداوا کیا جو کسی اور نے دیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اداکارہ نے انٹرنیٹ پر فیک تصاویر کے بڑھتے رجحان کو اخلاقی پستی قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اے آئی کے ذمے داروں کو سخت سزا دی جائے۔

انہوں نے انٹرنیٹ کو جھوٹی تصاویر پھیلانے کا آسان ذریعے بن جانے پر تشویش بھی ظاہر کی اور کہا کہ انٹرنیٹ اب سچائی کا آئینہ نہیں رہا، یہاں جعلی تصاویر کو باآسانی اصلی دکھایا جاتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531468_071046_updates.jpg
شریا سرن کی اے آئی سے جعلی تصاویر پھیلانے کے رجحان پر تشویش

بھارتی اداکارہ شریا سرن نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے تصاویر میں تبدیلی کرکے پھیلانے کے رجحان پر تشویش ظاہر کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رشمیکا مندانا نے مزید کہا کہا کہ اے آئی ترقی کا ذریعہ ہے مگر اس کا غلط استعمال معاشرتی بگاڑ کو ظاہر کرتا ہے، خواتین کو فحش تصاویر کے ذریعے نشانہ بنانے پر سنگین اور بے رحمانہ سزا ہونی چاہیے۔

حال ہی میں کئی اداکاروں نے اے آئی سے جعلی تصاویر بنانے کے پریشان کن رجحان کے خلاف آواز اٹھائی ہے جبکہ رشمیکا مندانا نے اس معاملے سخت موقف اختیار کیا ہے۔

رشمیکا مندانا کی فلم کاک ٹیل 2 ریلیز کے تیار ہے، یہ 2012ء کی مقبول فلم کاک ٹیل کا سیکوئل ہے۔
Pages: [1]
View full version: رشمیکا مندانا کا اے آئی سے فحش تصاویر بنانے والوں کو سزا دینے کا مطالبہ