slotcosino Publish time 2025-12-4 19:33:07

فرانسیسی صدر کی چینی صدر سے ملاقات، یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-04/1534442_4737425_%D8%B4%DB%8C_updates.jpg-- فوٹو بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، چینی صدر نے فرانس سے مزید مستحکم تعلقات پر زور دیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق میکرون اور ان کی اہلیہ کے گریٹ ہال آف دی پیپل میںپہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، سرد موسم کی وجہ سے تقریب کو گھر کے اندر منتقل کیا گیا۔

اس موقع پر چینی صدر کا کہنا تھا کہ فرانس کے ساتھ مل کر کسی بھی قسم کی مداخلت کو ختم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-11-19/1529712_043936_updates.jpg
فرانسیسی صدر میکرون اور یوکرینی ہم منصب زیلنسکی نے دفاعی تعاون کے ابتدائی مسودے پر دستخظ کردیئے

پیرس فرانس ،یوکرین کو 100جدید لڑاکا طیارے فراہم کرے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور فرانس کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری مزید مستحکم بنانے کو تیار ہیں۔

دوران ملاقات فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہنا تھا کہ چینی صدر یوکرین جنگ بندی پر اثر انداز ہونے کی فیصلہ کن صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فرانس اور چین کو اپنے اختلافات ختم کرنے چاہئیں، بعض اوقات اختلافات ہوتے ہیں لیکن یہ ہماری ذمے داری ہے کہ بڑے مفاد کے لیے انہیں ختم کریں۔

خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون گزشتہ روز سرکاری دورے پر چین پہنچے تھے۔
Pages: [1]
View full version: فرانسیسی صدر کی چینی صدر سے ملاقات، یوکرین جنگ پر تبادلہ خیال