یونان کے قریب تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ، 17 لاشیں برآمد
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-07/1535274_2949271_GREECE_updates.jpgفوٹو: بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
یونان کے قریب بحیرہ روم کو عبور کرنے کی کوشش کرنے والی ایک کشتی سے 17 تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں۔
یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق یونان کے جزیرے کریٹ کے قریب کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا، کشتی میں 2 افراد زندہ بھی پائے گئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-10/1527295_034221_updates.jpg
تھائی ملائیشیا سرحد کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 11 لاشیں نکال لی گئیں، 13 افراد کو بچا لیا گیا
ڈوبنے والی کشتی میں تقریباً 70 افراد سوار تھے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
خبر رساں اداروں کے مطابق بچ جانے والوں کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث ان کی کشتی کو نقصان پہنچا، ان کے پاس کھانے پینے کو کچھ نہیں تھا۔
مقامی میڈیا کے مطابق کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی کو پیش آئے حادثے کو دو دن گزر گئے تھے اور انہیں امداد نہیں مل سکی۔
یونانی حکام کا کہنا ہے کہ کشتی کو حادثہ کریٹ جزیرے کے جنوب مغرب میں 26 ناٹیکل میل دور پیش آیا، ابتدائی طور پر اس کشتی کا پتہ ترکیہ کے ایک مال بردار جہاز نے لگایا اور اس نے یونانی حکام کو آگاہ کیا۔
Pages:
[1]