نیشنل گیمز، ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-08/1535597_3206087_arxshaa_updates.jpgفائل فوٹو
پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے نیشنل گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔
ارشد ندیم 81.81 میٹر کی تھرو پھینک کر پہلے نمبر پر رہے، واپڈا کے یاسر سلطان نے سلور میڈل حاصل کیا۔ یاسر سلطان نے 70 عشاریہ 77 میٹر کی تھرو کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-20/1530117_092420_updates.jpg
اسلامک سالیڈیریٹی گیمز: طلائی تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم کا سوشل میڈیا پر بیان
پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر ردعمل ظاہر کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستان آرمی کے ابرار علی نے برانز میڈل حاصل کیا۔ ابرار نے 67 عشاریہ 68 میٹر تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی بلاول بھٹو کے سامنے بھی نمائشی تھرو کی تھی۔
Pages:
[1]