slotcosino Publish time 2025-12-9 02:54:16

آج کے دن دھرمیندر جی بہت یاد آرہے ہیں، کاجول کا جذباتی پیغام

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-08/1535660_9611869_kajol_updates.jpgفوٹو: ایکس / کاجول

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے آنجہانی اداکار دھرمیندر کی موت کے بعد ان کی پہلی سالگرہ پر یاد کرتے ہوئے جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں 24 نومبر کو انتقال کر گئے تھے، جس کے بعد فلم انڈسٹری کی متعدد شخصیات نے ان کی موت کو ایک دور کا اختتام قرار دیتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531491_104715_updates.jpg
ہمارے بچپن میں ہر لڑکا دھرمیندر جیسا بننا چاہتا تھا، اکشے کمار

بالی ووڈ کے سینیئر اداکار دھرمیندر کی موت پر فلم انڈسٹری اور شوبزنس فنکاروں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

تاہم موت کے بعد آج ان کی پہلی سالگرہ پر بھی بھارتی شوبزنس کے ستارے دھرمیندر کو یاد کررہے ہیں۔

اداکارہ کاجول نے بھی دھرمیندر کو یاد کرتے ہوئے ان کے ساتھ اپنی ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے، اپنے پیغام میں کاجول نے کہا کہ آج کے دن دھرمیندر جی بہت یاد آرہے ہیں۔

بالی ووڈ کی فلم اسٹار کاجول نے دھرمیندر کو یاد کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کاجول کے پیغام کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور تصویر پر مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531458_054412_updates.jpg
ایسا لگ رہا ہے دوسری بار اپنے والد کو کھو دیا، کپل شرما

کپل شرما نے دھرمیندر سے متعلق لکھا کہ جو محبت اور دعائیں آپ نے مجھے دیں، وہ ہمیشہ میرے دل اور یادوں میں زندہ رہیں گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس سے قبل معروف بھارتی اداکارہ و سیاستدان ہیما مالنی نے بھی اپنے آنجہانی شوہر و اداکار دھرمیندر کی موت کے بعد ان کی پہلی سالگرہ پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا۔

ہیما مالنی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر دھرمیندر کے ساتھ گزرے کچھ یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531471_071454_updates.jpg
آپ جیسا بڑا دل کسی کا نہیں تھا، دھرمیندر جی ہمیشہ یاد آئیں گے، شلپا شیٹی

شلپا شیٹھی نے کہا کہ آپ کی صلاحیت، آپ کا وقار، آپ کی خوبصورتی، یہ سب تو بس شروعات تھی، اصل جادو آپ کی عاجزی، سادگی اور مہربانی میں تھا، جو ہمیشہ دلوں کو چھو جاتی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اُنہوں نے کیپشن میں لکھا ’سالگرہ مبارک ہو میرے پیارے دل‘۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ دو ہفتے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے جب آپ نے مجھے دل شکستہ چھوڑا، میں آہستہ آہستہ ٹکڑوں کو اکٹھا کرتے ہوئے اور زندگی کو از سر نو بنانے کی کوشش کرتے ہوئے، یہ جانتے ہوئے کہ آپ ہمیشہ میرے ساتھ میری روح میں رہیں گے، آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہوں۔
Pages: [1]
View full version: آج کے دن دھرمیندر جی بہت یاد آرہے ہیں، کاجول کا جذباتی پیغام