ہمارا ہمیشہ سے موقف ہے مضبوط فوج پاکستان کی ضامن ہے، بیرسٹر گوہر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-08/1535681_6432540_BarristerGohar_updates.jpgچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، ہمارا ہمیشہ سے موقف ہے مضبوط فوج پاکستان کی ضامن ہے۔
مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-08/1535678_112910_updates.jpg
عطا تارڑ ہمیں بھاشن دینے والے ہوتے کون ہیں! عامر ڈوگر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ عطا تاڑ ہمیں بھاشن دینے والے ہوتے کون ہیں!ہم بانی پی ٹی آئی کو مائنس نہیں کریں گے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، ہم چاہتے ہیں حالات بہتر ہوں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ بات چیت کے حامی رہے ہیں اسمبلی میں بھی اس پر بات کروں گا۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم ادارے کے کردار کو سراہتے ہیں ہمیشہ سے اس کی تائید کی ہے، پی ٹی آئیکا ہمشیہ سے موقف ہے مضبوط فوج پاکستان کی ضامن ہے۔
Pages:
[1]