امارات: وزٹ ویزے پر کام کرنا جرم قرار، غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر لاکھوں درہم جرمانہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-09/1536006_6525875_uae-visa-fine_updates.jpg—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیامتحدہ عرب امارات میں بسے غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر 50 لاکھ درہم یعنی 38 کروڑ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے رہائشی قوانین مزید سخت کر دیے، غیر قانونی افراد کو نوکری یا رہائش دینے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اماراتی رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی سہولت کاری پر بھاری جرمانہ ہو گا، غیر قانونی رہائشی افراد کو رہائش یا نوکری دینے پر جرمانہ اور جیل بھی ہو گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-24/1493892_052352_updates.jpg
امارات میں ویزہ تجدید ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی سے مشروط
اماراتی ویزہ کی تجدید، منسوخی یا تبدیلی سے قبل ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی لازم قرار دے دی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وزٹ ویزے پر کام کرنا جرم قرار دیا گیا ہے، جس پر 10 ہزار درہم یعنی 7 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد جرمانہ ہو گا، جعلی رہائشی دستاویزات پر 10 سال تک قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔
حکومتِ امارات نے اعلان کیا ہے کہ رہائشی قوانین کی خلاف ورزی قومی سلامتی کے خلاف جرم قرار دے دی گئی ہے۔
اماراتی حکام کے مطابق لیبر مارکیٹ کے تحفظ کے لیے امیگریشن قوانین پر سخت عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔
Pages:
[1]