slotcosino Publish time 2025-12-12 17:21:13

عالیہ بھٹ نے گولڈن گلوب ایوارڈ اپنے نام کرلیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-12/1536847_356402_3_updates.jpg
فوٹو — سوشل میڈیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے 5ویں ایڈیشن میں گولڈن گلوبز ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ریڈ سی فلم فیسٹیول میں عالیہ بھٹ کے ساتھ تیونس کی اداکارہ ہینڈ صابری کو بھی گالا ڈنر میں اعزاز سے نوازا گیا۔

اس موقع پر عالیہ بھٹ نے فلموں کے ذریعے طاقتور اور مستحق خواتین کی مزید کہانیاں سنانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ گولڈن گلوبز عالمی ایوارڈز کی کائنات کا ایک اہم حصہ ہیں اور مجھے یہ ایوارڈ حاصل کرنے پر خوشی ہے، میں اسی طرح طاقتور اور مستحق خواتین کی مزید کہانیاں سنانے کے لیے اپنے کیریئر کو جاری رکھنے کی منتظر ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-11/1536572_021834_updates.jpg
عالیہ بھٹ کا اسٹائل کاپی کرنے پر عائزہ خان تنقید کا شکار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان صرف اپنی شاندار اداکاری ہی نہیں بلکہ زبردست اسٹائل کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بھارتی اداکارہ نے ریڈ سی فلم فیسٹیول کے دوران ماں بننے کے بعد نجی زندگی اور فلمی کیریئر میں آنے والی تبدیلی پر بھی روشنی ڈالی۔

اُنہوں نے بتایا کہ اب راہا کا فوٹو گرافرز کے ساتھ اپنا ایک منفرد رشتہ بن گیا ہے اور وہ اب اتنی بڑی ہوگئی ہے کہ مجھ سے پوچھتی ہے کہ میں کہاں جا رہی ہوں؟ کب تک گھر واپس آؤں گی۔

اُنہوں نے اپنے ماضی کا حال سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ میری موجودہ زندگی زیادہ خوبصورت اورمصروف ہے جو نئی ذمہ داریاں اور تجربات سے بنی ہے۔
Pages: [1]
View full version: عالیہ بھٹ نے گولڈن گلوب ایوارڈ اپنے نام کرلیا