کراچی: ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ لڑکے کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-13/1537165_4804954_News11_updates.jpgکراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے لڑکے کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق افسوسناک واقعہ کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں پیش آیا تھا جہاں گزشتہ روز واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 12 سال کا فرحان جاں بحق ہوا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا ہے،قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
Pages:
[1]