slotcosino Publish time 2025-12-13 21:18:16

بھارت: میسی کیلئے منعقدہ تقریب میں بدنظمی پر ممتا بنرجی کی عوامی معذرت، تحقیقات کا حکم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-13/1537212_358420_nzzv_updates.jpg— فائل فوٹو

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کلکتہ کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران پیدا ہونے والی بدنظمی پر عالمی فٹبال اسٹار اور ان کے مداحوں سے عوامی معذرت کر لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی نبگال کی وزیراعلیٰ نے واقعے کو انتظامی ناکامی قرار دیتے ہوئے اس کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

سماجی رابطے پر جاری کردہ بیان میں ممتا بنرجی نے کہا کہ ’سالٹ لیک اسٹیڈیم میں آج ہونے والی بدانتظامی نے مجھے شدید پریشان اور صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ میں لیونل میسی سمیت تمام شائقینِ کھیل اور ان کے مداحوں سے اس افسوسناک واقعے پر دلی معذرت کرتی ہوں‘۔

انہوں نے یہ مزید بتایا کہ میں خود بھی تقریب میں شرکت کے لیے اسٹیڈیم جا رہی تھیں۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے، جس کی سربراہی سابق جج جسٹس (ریٹائرڈ) آشِم کمار رائے کریں گے، جبکہ چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ہوم اینڈ ہل افیئرز) اس کے رکن ہوں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-13/1537209_033307_updates.jpg
بھارت: میسی کی تقریب میں شدید بدنظمی، منتظم گرفتار، اسٹیڈیم میں اینٹی رائٹ فورس تعینات

تین روزہ ’گوٹ ٹور‘ کے سلسلے میں بھارت پہنچنے والے ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے کلکتہ میں اپنے 70 فٹ بلند مجسمے کی نقاب کشائی کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

کمیٹی واقعے کی ذمہ داری کا تعین کرے گی اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ آج ہونے والی اس تقریب میں میسی تقریباً 20 منٹ تک اسٹیڈیم میں موجود رہے۔ تقریب کے دوران میسی کو اسٹیڈیم کا مکمل چکر لگانا تھا تاہم اسٹیڈیم میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں، خصوصی مہمانوں اور وزرا نے میسی کو گھیرے رکھا جس کے سبب شائیقن اسٹار فٹ بالر کی ایک جھلک دیکھنے سے قاصر رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی اس بدنظمی کے باعث گراونڈ کا چکر نہ لگا سکے اور صورتحال کشیدہ ہونے پر منتظمین نے فوری طور پر انہیں وہاں سے نکال لیا۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: میسی کیلئے منعقدہ تقریب میں بدنظمی پر ممتا بنرجی کی عوامی معذرت، تحقیقات کا حکم