Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 708|Reply: 0

بھارت: میسی کیلئے منعقدہ تقریب میں بدنظمی پر ممتا بنرجی کی عوامی معذرت، تحقیقات کا حکم

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194008
Post time 2025-12-13 21:18:16 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کلکتہ کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں ارجنٹینا کے لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران پیدا ہونے والی بدنظمی پر عالمی فٹبال اسٹار اور ان کے مداحوں سے عوامی معذرت کر لی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی نبگال کی وزیراعلیٰ نے واقعے کو انتظامی ناکامی قرار دیتے ہوئے اس کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

سماجی رابطے پر جاری کردہ بیان میں ممتا بنرجی نے کہا کہ ’سالٹ لیک اسٹیڈیم میں آج ہونے والی بدانتظامی نے مجھے شدید پریشان اور صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ میں لیونل میسی سمیت تمام شائقینِ کھیل اور ان کے مداحوں سے اس افسوسناک واقعے پر دلی معذرت کرتی ہوں‘۔

انہوں نے یہ مزید بتایا کہ میں خود بھی تقریب میں شرکت کے لیے اسٹیڈیم جا رہی تھیں۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے، جس کی سربراہی سابق جج جسٹس (ریٹائرڈ) آشِم کمار رائے کریں گے، جبکہ چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ہوم اینڈ ہل افیئرز) اس کے رکن ہوں گے۔   
بھارت: میسی کی تقریب میں شدید بدنظمی، منتظم گرفتار، اسٹیڈیم میں اینٹی رائٹ فورس تعینات

تین روزہ ’گوٹ ٹور‘ کے سلسلے میں بھارت پہنچنے والے ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے کلکتہ میں اپنے 70 فٹ بلند مجسمے کی نقاب کشائی کی۔   

کمیٹی واقعے کی ذمہ داری کا تعین کرے گی اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ آج ہونے والی اس تقریب میں میسی تقریباً 20 منٹ تک اسٹیڈیم میں موجود رہے۔ تقریب کے دوران میسی کو اسٹیڈیم کا مکمل چکر لگانا تھا تاہم اسٹیڈیم میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں، خصوصی مہمانوں اور وزرا نے میسی کو گھیرے رکھا جس کے سبب شائیقن اسٹار فٹ بالر کی ایک جھلک دیکھنے سے قاصر رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میسی اس بدنظمی کے باعث گراونڈ کا چکر نہ لگا سکے اور صورتحال کشیدہ ہونے پر منتظمین نے فوری طور پر انہیں وہاں سے نکال لیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 08:25 GMT+5 , Processed in 0.051337 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list