slotcosino Publish time 2025-12-14 17:27:45

میں جس چینل کے ساتھ کام کرتا ہوں، میرا ان سے جھگڑا ہوجاتا ہے: بلال قریشی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-14/1537428_2843439_%D8%A8%D9%86%D8%B4-%D9%84_updates.jpg
— فائل فوٹو

پاکستانی اداکار بلال قریشی کا کہنا ہے کہ میں جس چینل کے ساتھ کام کرتا ہوں، ہر دفعہ میرا وہاں جھگڑا ہو جاتا ہے، کیونکہ چینل والے ہمیں وقت پر ادائیگی نہیں کرتے۔

حال ہی میں معروف اداکار بلال قریشی نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور نجی زندگی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔

انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے انکشاف کیا کہ میں جو بھی پروجیکٹ کرتا ہوں، جس چینل کے ساتھ کرتا ہوں، آخر میں میرا ان سے جھگڑا ہو جاتا ہے، جس کے بعد وہ مجھے دوبارہ کاسٹ نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ جب کام کرنا ہوتا ہے میں پوری ایمانداری سے اپنا کام کرتا ہوں، اپنا 100 فیصد دیتا ہوں، اس بات کی گواہی سیٹ پر موجود ہر شخص دے سکتا ہے، لیکن جب ادائیگی کی بات آتی ہے تو وہی لوگ جو پہلے بھائی بھائی کرتے ہیں، ہمیں کالز اور میسجز کرتے ہیں ڈرامے کے بعد ہماری کالز کا جواب تک نہیں دیتے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-13/1490143_111753_updates.jpg
محمد احمد کی پروڈکشن ہاؤسز پر تنقید

انہوں نے مزید کہا کہ فنکار کو یہ کیوں بتانا پڑے کہ وہ مالی مسائل سے گزر رہا ہے؟ کیا اسے اپنی تنخواہ لینے کے لیے ترسنا پڑے گا؟https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بلال قریشی کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی غیر اخلاقی عمل ہے، جس پر مجھے شدید غصہ آتا ہے، جب میں اپنے غصے کا اظہار کرتا ہوں تو ہمارا جھگڑا ہو جاتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ بیشتر دیگر فنکار بھی ایسی ہی مشکلات کا شکار ہیں لیکن وہ اس کے خلاف آواز نہیں اُٹھاتے کیونکہ انہیں پابندی کا خوف ہے، لیکن مجھے اس چیز کا خوف نہیں ہے۔ چینل والے چاہتے ہیں کہ ہم اپنے کام کے پیسے بھی آرام سے مانگیں، کیوں؟۔
Pages: [1]
View full version: میں جس چینل کے ساتھ کام کرتا ہوں، میرا ان سے جھگڑا ہوجاتا ہے: بلال قریشی