Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 962|Reply: 0

میں جس چینل کے ساتھ کام کرتا ہوں، میرا ان سے جھگڑا ہوجاتا ہے: بلال قریشی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194008
Post time 2025-12-14 17:27:45 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

پاکستانی اداکار بلال قریشی کا کہنا ہے کہ میں جس چینل کے ساتھ کام کرتا ہوں، ہر دفعہ میرا وہاں جھگڑا ہو جاتا ہے، کیونکہ چینل والے ہمیں وقت پر ادائیگی نہیں کرتے۔

حال ہی میں معروف اداکار بلال قریشی نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور نجی زندگی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔

انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے انکشاف کیا کہ میں جو بھی پروجیکٹ کرتا ہوں، جس چینل کے ساتھ کرتا ہوں، آخر میں میرا ان سے جھگڑا ہو جاتا ہے، جس کے بعد وہ مجھے دوبارہ کاسٹ نہیں کرتے۔  

انہوں نے کہا کہ جب کام کرنا ہوتا ہے میں پوری ایمانداری سے اپنا کام کرتا ہوں، اپنا 100 فیصد دیتا ہوں، اس بات کی گواہی سیٹ پر موجود ہر شخص دے سکتا ہے، لیکن جب ادائیگی کی بات آتی ہے تو وہی لوگ جو پہلے بھائی بھائی کرتے ہیں، ہمیں کالز اور میسجز کرتے ہیں ڈرامے کے بعد ہماری کالز کا جواب تک نہیں دیتے۔   
محمد احمد کی پروڈکشن ہاؤسز پر تنقید

انہوں نے مزید کہا کہ فنکار کو یہ کیوں بتانا پڑے کہ وہ مالی مسائل سے گزر رہا ہے؟ کیا اسے اپنی تنخواہ لینے کے لیے ترسنا پڑے گا؟    

بلال قریشی کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی غیر اخلاقی عمل ہے، جس پر مجھے شدید غصہ آتا ہے، جب میں اپنے غصے کا اظہار کرتا ہوں تو ہمارا جھگڑا ہو جاتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ بیشتر دیگر فنکار بھی ایسی ہی مشکلات کا شکار ہیں لیکن وہ اس کے خلاف آواز نہیں اُٹھاتے کیونکہ انہیں پابندی کا خوف ہے، لیکن مجھے اس چیز کا خوف نہیں ہے۔ چینل والے چاہتے ہیں کہ ہم اپنے کام کے پیسے بھی آرام سے مانگیں، کیوں؟۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 08:26 GMT+5 , Processed in 0.045873 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list