سہیل آفریدی کی تقریر زمینی حقائق کے منافی تھی، امیر مقام
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-15/1537655_7281087_Ameer-Maqam_updates.jpgمسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیر مقام—فائل فوٹومسلم لیگ ن امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اپنے صوبے کے اسپتالوں اور صحت بحران پر بات سے گریزاں ہیں۔ سہیل آفریدی کی تقریر زمینی حقائق کے خلاف تھی۔
مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے کہ زیرو کرپشن کے دعوؤں کے باوجود بی آر ٹی اور صحت کارڈ اسکینڈلز سامنے آئے ہیں، اسی طرح بلین ٹری، گندم اور دیگر اسکینڈلز نیب وعدالتی رپورٹس میں موجود ہیں۔
مسلم لیگی رہنما نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سب کچھ شفاف ہے تو نوجوان دربدر کیوں ہیں؟https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-14/1537463_064601_updates.jpg
صوبے میں کرپٹ عناصر کا خاتمہ کریں گے ، سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ صوبے میں موجود کرپٹ عناصر کا خاتمہ کریں گے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
امیر مقام نے کہا کہ مریم نواز آئینی اور منتخب وزیرِاعلیٰ ہیں، ان پر ذاتی حملے ناکامی کا ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کی تقریر زمینی حقائق کے خلاف تھی۔
امیر مقامکا کہنا تھا کہ عوام نعروں اور دھمکیوں سے آگے بڑھ چکے ہیں اورریاست کو بلیک میل کرنے کی سیاست اب نہیں چلے گی۔
Pages:
[1]