slotcosino Publish time 2025-12-16 21:27:25

میں خود کو عظیم اداکار نہیں سمجھتا: سلمان خان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-16/1538051_4210430_7_updates.jpg
— فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ میں خود کو عظیم اداکار نہیں سمجھتا۔

سلمان خان نے جدہ میں منعقد ہونے والے ریڈی سی فلم فیسٹیول 2025ء میں شرکاء سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے اپنے بارے میں دلچسپ انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکاری نے بھی اس نسل کو چھوڑ دیا ہے، اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ میں کوئی بہت عظیم اداکار ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-01-24/1434353_101457_updates.jpg
سلمان خان کے کراچی آنے کی تفصیلات سامنے آگئیں

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے بارے میں یہ بات جان کر زیادہ تر لوگوں کو یقیناََ حیرانی ہوگی کہ وہ کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں 3 ماہ قیام کر چُکے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اداکار نے مزید کہا کہ آپ مجھے کچھ بھی کرتے ہوئے پکڑ سکتے ہیں لیکن آپ مجھے اداکاری کرتے ہوئے نہیں پکڑ سکتے کیونکہ میں اداکاری کر ہی نہیں سکتا اور اسکرین پر بھی میں صرف وہی کرتا ہوں جو میں اس وقت محسوس کرتا ہوں۔

فیسٹیول میں موجود شرکاء نے ان کے اپنے بارے میں کیے مذکورہ تبصرے سے اتفاق نہیں کیا جس پر سلمان خان نے کہا کہ ارے، میں جانتا ہوں کبھی کبھی آپ لوگ مجھے روتا دیکھ کر ہنستے ہیں۔

اداکار کی اس بات کے جواب میں شرکاء نے کہا کہ نہیں، ایسا بالکل نہیں ہے بلکہ آپ کی اداکاری اتنی شاندار ہوتی ہے کہ ہم بھی آپ کو دیکھ کر رونے لگتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: میں خود کو عظیم اداکار نہیں سمجھتا: سلمان خان