Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 1011|Reply: 0

میں خود کو عظیم اداکار نہیں سمجھتا: سلمان خان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
194008
Post time 2025-12-16 21:27:25 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ میں خود کو عظیم اداکار نہیں سمجھتا۔

سلمان خان نے جدہ میں منعقد ہونے والے ریڈی سی فلم فیسٹیول 2025ء میں شرکاء سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے اپنے بارے میں دلچسپ انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکاری نے بھی اس نسل کو چھوڑ دیا ہے، اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ میں کوئی بہت عظیم اداکار ہوں۔   
سلمان خان کے کراچی آنے کی تفصیلات سامنے آگئیں

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے بارے میں یہ بات جان کر زیادہ تر لوگوں کو یقیناََ حیرانی ہوگی کہ وہ کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں 3 ماہ قیام کر چُکے ہیں۔    

اداکار نے مزید کہا کہ آپ مجھے کچھ بھی کرتے ہوئے پکڑ سکتے ہیں لیکن آپ مجھے اداکاری کرتے ہوئے نہیں پکڑ سکتے کیونکہ میں اداکاری کر ہی نہیں سکتا اور اسکرین پر بھی میں صرف وہی کرتا ہوں جو میں اس وقت محسوس کرتا ہوں۔

فیسٹیول میں موجود شرکاء نے ان کے اپنے بارے میں کیے مذکورہ تبصرے سے اتفاق نہیں کیا جس پر سلمان خان نے کہا کہ ارے، میں جانتا ہوں کبھی کبھی آپ لوگ مجھے روتا دیکھ کر ہنستے ہیں۔

اداکار کی اس بات کے جواب میں شرکاء نے کہا کہ نہیں، ایسا بالکل نہیں ہے بلکہ آپ کی اداکاری اتنی شاندار ہوتی ہے کہ ہم بھی آپ کو دیکھ کر رونے لگتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 08:02 GMT+5 , Processed in 0.045672 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list