سڈنی واقعے پر پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی گئی: عطا تارڑ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-17/1538378_9808429_dd_updates.jpgفوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوزوفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ سڈنی واقعے پر پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی گئی، فائرنگ میں ملوث شخص کو سڈنی میں بھارتی ہائی کمیشن نے پاسپورٹ جاری کیا تھا۔
غیرملکی میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ سڈنی فائرنگ واقعے پر ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی، بغیر شواہد اور تصدیق کے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ ممالک کے میڈیا نے غلط رپورٹنگ کی، مستند چینلز کے ڈس انفارمیشن کا حصہ بننے پر افسوس ہے۔ خبر کی تصدیق سے متعلق صحافتی اقدار کو فراموش کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-17/1538383_030321_updates.jpg
سڈنی حملے میں ملوث بھارتی دہشتگرد ساجد اکرم اور بیٹے کا پاسپورٹ منظر عام پر آگیا
بھارتی نژاد دہشت گرد ساجد اکرم کا پاسپورٹ بھارتی سفارتخانہ نے 24 فروری 2022 کو 10سال کے لیے جاری کیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ بھارت نے سڈنی واقعے کے فوری بعد پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنایا، آسٹریلوی پولیس نے تصدیق کی کہ حملہ آوروں کا تعلق بھارت سے ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ فلپائن کے حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ حملہ آور نے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا دورہ کیا تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور بھارت دہشتگردی کو سپورٹ کر رہا ہے، پاکستان ہمیشہ امن کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور امن کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
Pages:
[1]