گڈز ٹرانپسورٹرز کی ہڑتال، بندرگاہ پر جہازوں کی آمد و رفت متاثر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-17/1538353_4562568_5_updates.jpg— فائل فوٹوگڈز ٹرانپسورٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے بندرگاہ پر جہازوں کی آمد و رفت متاثر ہے۔
صدر کے سی سی آئی ریحان حنیف نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری مذاکرات کرکے ہڑتال ختم کروائے، ایکسل لوڈ کے قانون کو فالو کرنا چاہیے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ بندرگاہ سے ہمارا مال ملک کے کسی حصے میں نہیں جا رہا،ہڑتال کی وجہ سے ایکسپورٹر اپنی کمٹمنٹ پوری نہیں کر پا رہا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-15/1537745_053053_updates.jpg
صدر کراچی چیمبر کی مصطفیٰ کمال سے مسئلہ حل کرانے کی درخواست
ایوانِ صنعت و تجارت کراچی کے صدر ریحان حنیف نے کہا ہے کہ ایک ہفتے سے برآمدی سرگرمیاں معطل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
صدر کے سی سی آئی ریحان حنیف نے کہا کہ حکومت اور ٹرانسپورٹرز میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اس حوالے سے سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیر طفیل کا کہنا ہے کہ حکومت مسئلے کو سنجیدہ لے اور مسائل حل کروائے، نئے ٹرک آنے پر ہی ایکسل لوڈ کا قانون چل سکتا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ہڑتال کی وجہ سے برآمدات تاخیرکا شکار ہیں، ہڑتال جاری رہی تو مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔
Pages:
[1]