slotcosino Publish time 2025-12-18 17:00:22

بلی کی مسجد میں نمازیوں کیساتھ اٹکھیلیاں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-18/1538689_8021465_1_updates.jpgفوٹو — انسٹاگرام

ترکیہ کی ایک مسجد سے دلچسپ منظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جماعت کے دوران مسجد میں نمازیوں کے صف میں ایک بلی بھی موجود ہے۔

نماز کے دوران بلی صف میں آرام سے بیٹھی رہی، کوئی شرارت نہیں کی اور تھوڑی گھبرائی ہوئی بھی لگی پھر جب بلی کے برابر میں نماز ادا کرنے والے بزرگ آدمی نے اپنی نماز مکمل ہونے کے بعد بلی کو اپنے پاس کرکے بٹھایا تو وہ فوراََ ان کے ساتھ کھیلنے لگی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-04-12/1214758_101423_updates.jpg
بلی سے حسنِ سلوک کرنیوالے الجزائر کے امام مسجد کی نئی ویڈیو وائرل

نمازِ تراویح کے دوران بلی سے حسنِ سلوک کرنے والے الجزائر کے امام مسجد الشیخ ولید مہساس کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اسی دوران مسجد میں موجود ایک دوسرے نمازی نے اس خوبصورت منظر کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی اور پھر یہ ویڈیو جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

بلیوں کی شرارتوں کی اس طرح کی ویڈیوز اکثر کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں اور صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنتی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: بلی کی مسجد میں نمازیوں کیساتھ اٹکھیلیاں