ویرات کوہلی کو معذور مداح کیساتھ ناروا سلوک کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-18/1538787_9792627_10_updates.jpgفوٹو — انسٹاگرام
سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو معذور مداح کے ساتھ ناروا سلوک کرنے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ممبئی ایئر پورٹ سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرماسیکیورٹی کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ سے نکل کر اپنی گاڑی کی طرف جا رہے ہیں اور اسی دوران وہاں موجود ایک معذور مداح آگے بڑھ کر ویرات کوہلی کے ساتھ ایک سیلفی لینے کی درخواست کرتا ہے لیکن اُنہوں نے بالکل نظر انداز کر دیا۔
صرف اتنا ہی نہیں سیکیورٹی نے معذور مداح کو بازو سے کھینچ کر ویرات کوہلی سے دور کیا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے بھارتی کرکٹر کے رویے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-16/1537998_103515_updates.jpg
کرن جوہر کا انوشکا اور ویرات کی شادی سے متعلق حیران کن انکشاف
کرن جوہر نے کہا کہ خاص طور پر ڈیسٹینیشن ویڈنگز کی ساخت اور ڈی این اے بدل چکا ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایک صارف نے لکھا کہ ویرات کوہلی میں بہت گھمنڈ ہے، دوسرے صارف نے لکھا کہ کیا ضرورت ہے ان جیسے لوگوں کو اتنی اہمیت دینے کی۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ویرات کوہلی کا اتنا برا رویہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا۔
ایک صارف نے ویرات کوہلی سے مخاطب ہوتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ اتنی بے عزتی، صرف ایک تصویر لینے میں کیا حرج ہے؟ اس طرح کے مداحوں کی وجہ سے ہی آپ جیسے لوگ اتنی بلندیوں تک پہنچاتے ہیں اور پھر ان کے ساتھ ایسا سلوک ہوتا ہے۔
Pages:
[1]