میسی کی آمد پر بد نظمی، گنگولی کا صدر ارجنٹینا فین کلب کیخلاف 50 کروڑ کا ہتک عزت کا دعویٰ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-18/1538806_2545171_srow_updates.jpg—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) کے صدر سارو گنگولی نے کولکتہ کے ارجنٹینا فین کلب کے صدر اُتم ساہا کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔
یہ قانونی کارروائی لیونل میسی کے حالیہ کولکتہ دورے کے دوران بھارتی اسٹیڈیم میں پیش آنے والے بدانتظامی کے واقعے سے متعلق الزامات کے بعد کی گئی ہے۔
سارو گنگولی نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ اُتم ساہا کے عوامی بیانات نے ان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور یہ الزامات کسی بھی ٹھوس ثبوت کے بغیر لگائے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-13/1537235_093148_updates.jpg
کولکتہ: سارو گنگولی رکنے کی درخواست کرتے رہے، لیونل میسی نہیں رکے
ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے کولکتہ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی کی اسٹیڈیم میں مزید ٹھہرنے کی درخواست مسترد کر دی اور حیدرآباد روانہ ہو گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
گنگولی کے مطابق یہ بیانات جھوٹے، بدنیتی پر مبنی، توہین آمیز اور ہتک آمیز ہیں، جن کا مقصد جان بوجھ کر ان کی شہرت کو متاثر کرنا تھا۔
اُتم ساہا نے الزام لگایا تھا کہ سارو گنگولی نے میسی کے ایونٹ کے منتظم ستادرو دتہ کے ساتھ بطور ’درمیانی کردار‘ کام کیا، جس کی گنگولی نے سختی سے تردید کی ہے۔
سارو گنگولی نے واضح کیا کہ وہ اس پروگرام میں صرف ایک مہمان کی حیثیت سے شریک تھے اور ان کا ایونٹ کے انتظامات یا میسی پروگرام سے کوئی سرکاری تعلق نہیں تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-13/1537217_052406_updates.jpg
لیونل میسی کولکتہ اسٹیڈیم میں الجھن کا شکار نظر آئے
ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی اپنے دورۂ بھارت میں بدنظمی کے باعث الجھن کا شکار نظر آئے، جس کی وجہ سے 22 منٹ میں ہی تقریب ختم کرنا پڑ گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ان کے وکلاء نے اُتم ساہا کو قانونی نوٹس بھی بھیج دیا ہے جس میں الزامات واپس لینے اور ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 13 دسمبر کو میسی کی کولکتہ کے اسٹیڈیم میں آمد کا پروگرام ناقص انتظامات اور ہجوم پر قابو نہ پانے کے باعث بدانتظامی کا شکار ہو گیا تھا، جس کے بعد ایونٹ کے مرکزی منتظم ستادرو دتہ کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا۔
اس واقعے پر مغربی بنگال کی وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی نے بھی سوشل میڈیا پر معذرت کرتے ہوئے شائقین اور لیونل میسی سے افسوس کا اظہار کیا تھا۔
Pages:
[1]